یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

 یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
کیپشن: یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

ویب ڈیسک: ملک میں یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے، اور نئی قیمتوں کی سمری کل پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافے کا بھی امکان ہے۔ تاہم، پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی متوقع ہے، جو 36 پیسے فی لیٹر تک ہو سکتی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن 31 جنوری کو وزیراعظم سے مشاورت کے بعد نئی قیمتوں کا حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

Watch Live Public News