داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں ماں بیٹی کے گرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی

داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں ماں بیٹی کے گرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی
کیپشن: داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں ماں بیٹی کے گرنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی

ویب ڈیسک: داتا دربار کے قریب سیوریج لائن میں ماں بیٹی کے گرنے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، متاثرہ خاتون، بچی اور شوہر کو 6:47 پر داتا دربار کے قریب شاپنگ کرتے دیکھا گیا، اور تینوں 7:22 پر داتا دربار کے سامنے پہنچے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 7:30 پر یہ تینوں داتا دربار سے پرانی پرندہ مارکیٹ کی جانب روانہ ہوئے، اور پھر 7:32 پر ریسکیو 1122 کو خاتون اور بچی کے گرنے کی اطلاع ملی۔ ریسکیو ٹیم 4 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

ابتدائی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ خاتون کی ساس کو موقع پر شور مچاتے ہوئے لوگوں کو مدد کے لیے بلاتے ہوئے دیکھا گیا۔

دوسری جانب، ریسکیو 1122 کے افسر فاروق امجد کا آڈیو میسج معاملے کو پیچیدہ بنا رہا ہے۔ آڈیو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے خود تحقیقات کی ہیں اور لڑکی کے والد اور دیگر افراد مشکوک لگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کال کو جھوٹا نہیں مان رہے لیکن تحقیقات مکمل ہونے تک وہ مشکوک ہیں۔

ریسکیو افسر نے یہ بھی کہا کہ وہ رات بھر ریسکیو آپریشن کرتے رہے ہیں اور جب تک تحقیقاتی ادارے یہ ثابت نہ کریں کہ یہ کال جھوٹی تھی، آپریشن جاری رہے گا۔

سیکرٹری ریسکیو، رضوان نصیر نے آڈیو میسج کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور یہ پوچھا ہے کہ یہ میسج کس کو اور کیوں بھیجا گیا۔

Watch Live Public News