پاکستان نے آسٹریلیا کو 7 سال بعد ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

پاکستان نے آسٹریلیا کو 7 سال بعد ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

(ویب ڈیسک ) پہلے ٹی ٹوئنٹی  میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دیدی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان ٹٰیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر168 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 40، سلمان آغا 39، بابراعظم 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زامپا نے 24 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ماہلی برڈمین اور بارٹلیٹ کی 2،2وکٹیں حاصل کیں۔

169رنز ہدف  کے تعاقب میں   آسٹریلیا  کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر146رنز بنا سکی۔

آسٹریلیا  کی جانب سے کیمرون گرین36،ٹریوس23،میٹ رینشا15رنز بنا سکے۔

پاکستان کی طرف سے صائم ایوب اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ شاداب خان اور محمد نواز نے1،1کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت ٹریوس ہیڈ کر رہے ہیں ۔اس کے علاوہ  میتھیو شارٹ، کیمرون گرین ، میتھیو رنشا، کوپر کونلی، مچل اوون، جوش فلپس، جیک ایڈورڈ، زیویر بریٹ لیٹ، ایڈم زمپا اور ماہلی بیئرڈ میں شامل ہیں ۔

پاکستان کی پلئینگ الیون میں کپتان سلمان علی آغا ، صائم ایوب ،صاحبزادہ فرحان ، بابر اعظم، فخر زمان ، عثمان خان ،شاداب خان ،محمد نواز، شاہین آفریدی ،سلمان مرزا اورابرار احمد  شامل ہیں۔

Watch Live Public News