ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، مقدمہ میں نامزد ملزمان گرفتار

ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، مقدمہ میں نامزد ملزمان گرفتار

(ویب ڈیسک ) ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کے واقعے  کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقدمہ میں نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں پراجیکٹ میجر اصغر سندھو ، سیفٹی انچارج دانیال  اور سائیٹ انچارج احمدنواز شامل ہیں ۔

پولیس  کے مطابق   مقدمہ دفعہ 322 کے تحت درج کیا گیا ہے۔

دوسری جانب میو ہسپتال میں ماں بیٹی کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

Watch Live Public News