کراچی سے لاپتہ صنعت کار ذوالفقار احمد گھر پہنچ گئے

کراچی سے لاپتہ صنعت کار ذوالفقار احمد گھر پہنچ گئے
کیپشن: معروف تاجراپنے گھر پہنچ گئے

ویب ڈیسک: کراچی سے لاپتہ صنعت کار ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق کولا نیکسٹ، میزان گروپ اور پراچہ انڈسٹریز کے مالک ذوالفقار احمد کو 23 جولائی کو آٹھ نامعلوم افراد نے کراچی کے علاقے ماڑی پور سے اغوا کیا تھا۔

ان کی سفید ٹویوٹا سرف گاڑی کو 8  مسلح افراد نے کراچی کے ماڑی پور روڈ پر روکا، اور ان کے ایک دوست کو جانے کی اجازت دیتے ہوئے انہیں اغوا کرلیا۔

اغوا کی اطلاع نے تاجر کے اہل خانہ اور کمپنی انتظامیہ کو اسی دن کلری پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرانے پر مجبور کیا۔ تاہم، پولیس نے شکایت درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں سندھ ہائیکورٹ جانے پر مجبور کیا، جس نے پولیس کو جمعہ کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔

پولیس نے تصدیق کی کہ کلری تھانے میں اغوا کا مقدمہ دفعہ 365 کے تحت ٹیکسٹائل کے منیجر عمران ملک کی جانب سے درج کیا گیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ذوالفقار احمد لاہور میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

قبل ازیں ان کے وکیل کا کہناتھا کہ ذوالفقار احمد کا اپنی فیملی سے رابطہ ہوگیا ہے اور وہ جلد اپنے گھر پہنچ جائیں گے۔

Watch Live Public News