جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس مظہر عالم میاں خیل نےبطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا

جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس مظہر عالم میاں خیل نےبطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا
کیپشن: جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس مظہر عالم میاں خیل نےبطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈہاک ججز سے حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔

حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ ججز، اٹارنی جنرل، ایڈہاک ججز کے اہلخانہ بھی تقریب میں شریک تھے۔جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی تقرری ایک سال کیلئے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر پہلے رضامندی پھر معذرت کر لی تھی۔

 جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دوبارہ جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) مشیر عالم اور جسٹس (ر) مقبول باقر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر چکے تھے۔

Watch Live Public News