بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم 7 اگست  کو پاکستان آئے گی

بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم 7 اگست  کو پاکستان آئے گی
سورس: Google

 ویب ڈیسک: بنگلہ دیش اے کرکٹ ٹیم 7 اگست  کو اسلام آباد پہنچے گی ۔

ذرائع کے مطابق   بنگلہ دیش  کے  حالات کی وجہ سے  ٹیم کی روانگی متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ 

بی سی بی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش  اے کرکٹ ٹیم 6 اگست کو شیڈولڈ کے مطابق   پاکستان کے  لیے روانہ ہو گی۔

ذرائع  کا بتانا ہے کہ بنگلہ دیش سینیئر ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 اگست کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی ۔   بنگلہ دیش  ٹیسٹ اسکواڈ  17 اگست کو اسلام آباد پہنچے گا۔ 

 خیال رہے کہ پاکستان بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 اگست سے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ بنگلہ دیش اے ٹیم دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی ۔ بنگلہ دیش اے سیریز کے میچز اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے ۔

 البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاحال میچز کے وینیو کا اعلان نہیں کیا ہے جبکہ بنگلہ دیش اے کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان کیا جا چکا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلا چار روزہ میچ 10 اگست سے کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News