جیساباپ ویسابیٹا۔۔جمائمہ نےقاسم اورعمران خان کی ویڈیوشیئرکردی

جیساباپ ویسابیٹا۔۔جمائمہ نےقاسم اورعمران خان کی ویڈیوشیئرکردی
کیپشن: جیساباپ ویسابیٹا۔۔جمائمہ نےقاسم اورعمران خان کی ویڈیوشیئرکردی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بیٹے قاسم خان کی ویڈیو کے ساتھ عمران خان کی ویڈیو کا کولاج شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لندن سے تعلق رکھنے والی اسکرین رائٹر و صحافی جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سابق شوہر عمران خان کے بیٹے قاسم کی گزشتہ روز تصویر شیئر کرنے کے بعد اب انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے۔

قاسم خان کی اس ویڈیو میں انہیں بالکل والد کی طرح بولنگ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں سابق کپتان   عمران خان اور ان کے چھوٹے بیٹے قاسم خان کو بولنگ کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو ایک پاکستانی صحافی کی جانب سے شیئر کی گئی تھی جسے جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

خیال رہے کہ جمائمہ نے گزشتہ روز بھی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کے دونوں بیٹے سلیمان عیسیٰ خان اور قاسم خان کرکٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

Watch Live Public News