سعودی شہزادے عبداللہ بن خالد بن ترکی کے انتقال پروزیر اعظم کا گہرے دکھ کا اظہار

سعودی شہزادے عبداللہ بن خالد بن ترکی کے انتقال پروزیر اعظم کا گہرے دکھ کا اظہار
کیپشن: Shehbaz Sharif
سورس: Google

ویب ڈیسک: وزیرِاعظم پاکستان  محمد شہباز شریف نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی بن عبدالعزیز بن ترکی السعود کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے شہزادہ عبداللہ بن خالد بن ترکی کی وفات پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز آلسعود اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آلسعود سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں سعودی شاہی خاندان اور سعودی عوام کے ساتھ ہیں۔اللہ تعالی مرحوم شہزاے کو جوارِ رحمت میں جگہ اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔

Watch Live Public News