پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے نمبرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ

پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے نمبرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ
کیپشن: پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے نمبرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک: پنجاب میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے نمبرز کے حوالے سے بڑا فیصلہ، اب گاڑی کو نمبر جاری نہیں ہوگا بلکہ مالک کے نام پر نمبر جاری ہونگے۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں جتنی بھی گاڑیاں یا موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہونگی مالکان کے نام پر رجسٹرڈ ہونگی۔ گاڑی ٹرانسفر کروانے کی صورت میں نمبر پلیٹ اتار کر پرانا مالک اپنے پاس رکھے گا۔ خریدار کو نیا نمبر الاٹ ہوگا یا پہلے سے موجود خریدار کے پاس نمبر پلیٹ آویزاں کرسکے گا۔

ایکسائز حکام نے مزید بتایا کہ نمبر پلیٹس ہولڈرز اپنی مرضی سے پرانا نمبر سرنڈر کرکے نیا نمبر نئی گاڑی کے لئے خرید سکیں گے۔ نمبر پلیٹس کیٹگریز کے مطابق آویزاں کیا جاسکے گا۔ مالکان کو گاڑیوں یا موٹر سائیکلوں کی پرانی نمبر پلیٹس آوایزاں کرنے پر معمولی 5 سو سے 8 ہزار تک اضافی فیس ادا کرنا ہوگی۔

ایکسائز حکام کے مطابق نئے نظام کے حوالے سے قوانین میں ترامیم اور رولز بنا کر سمری حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے سے نئے نظام پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا۔

Watch Live Public News