(ویب ڈیسک )لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید(ر) نے کہا کہ پاکستانی قوم، خصوصاً نوجوان نسل کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ 2025 کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ر) نے ملک بھر کی جامعات کے طلباءسے خطاب کیا۔
طلباء سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ریٹائرڈ) کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے عملی اقدامات سے خطے میں استحکام کا ضامن ملک ہونے کا ثبوت دیا ۔ پاکستان منحرف نظریات کے خلاف ایک مضبوط فصیل اور عالمی امن کا علمبردار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام کا سبب اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، پاکستانی قوم، خصوصاً نوجوان نسل کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔
لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید (ر) نے کہا کہ ہماری طاقت اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط میں پوشیدہ ہے ۔