ورلڈ چیمپئن لیجنڈز، پاکستان نے آسٹریلیا کو 10 وکٹ سے ہرا دیا

ورلڈ چیمپئن لیجنڈز، پاکستان نے آسٹریلیا کو 10 وکٹ سے ہرا دیا

(ویب ڈیسک ) ورلڈ چیمپئن لیجنڈز میں   پاکستان نے لگاتار چوتھی کامیابی حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق   آسٹریلیا کی پوری ٹیم 74 رنز پر آؤٹ ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے  سعید اجمل کی 6 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے مطلوبہ ہدف 7 اعشاریہ 5 اوور میں پورا کر لیا۔ اوپنر شرجیل خان 32، صہیب مقصود 28 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

خیال رہے کہ   آسٹریلیا سے میچ میں  محمد حفیظ کو آرام دیا گیا جبکہ  شعیب ملک نے کپتانی کی۔

واضح رہے کہ   پاکستان سمیت آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں ۔

ورلڈ چیمپئن لیجنڈز میں   پاکستان 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست جبکہ   بھارت کا آخری نمبر ہے۔ پاکستان کے خلاف میچ سے فرار   بھارت کو 3 میچز میں شکست ہوئی ہے۔

Watch Live Public News