یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 9 روپےتک کمی

یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں 9 روپےتک کمی

ویب ڈیسک: یکم اگست سے پٹرول اور ڈیزل کتنا کم ہوگا، انڈسٹری کی ابتدائی ورکنگ سامنے آگئی۔

یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات قیمتوں 9 روپے 7 پیسے تک کمی متوقع ہے، پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 9 روپے 7 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں3 روپے73پیسے  کمی ریکارڈ کی، پٹرول فی بیرل 2 ڈالر 9 سینٹ سستا ہوا ہے۔

پٹرول کی فی بیرل قیمت 75.27 ڈالر سے کم ہو کر 73.19 ڈالر پر آگئی،پٹرول پر فی بیرل پریمیم 2.87 ڈالر کم ہوس ہے۔

پٹرولیم پر پریمیم فی بیرل 9.61 ڈالر سے کم ہو کر 6.74 ڈالر پر آگیا،پٹرول پر کسٹم ڈیوٹی میں ایک روپے تین پیسے کمی ریکارڈ،کسٹم ڈیوٹی 15 روپے 33 پیسے سے کم ہو کر 14 روپے 29 پیسے پر آگئی۔

 انڈسٹری ذرائع کے مطابق ایکسچینج ریٹ کی مد میں فی لیٹر ایک روپے 22 پیسے کمی ریکارڈ،پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 168روپے 73پیسے  سے کم ہوکر 159روپے  66پیسے ریکارڈ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی بیرل ایک ڈالر 36 سینٹ اضافہ ریکارڈ ہوا، ڈیزل فی بیرل 86.83 ڈالر سے بڑھ کر 88.19 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

ڈیزل پر فی بیرل پریمیم میں 5 سینٹ کمی، 3.25 ڈالر سے کم ہوکر 3.20 ڈالر پر آگیا ، ًڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 184.79 سے کم ہوکر 181.3روپے پر آ گئی۔ 

مٹی کے تیل کی قمیت میں 3روپے 55پیسے لائٹ ڈیزل میں 2روپے 35پیسے اضافہ تجویز کیا گیا، پٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کا فرق الگ سے ڈالا جائے گا۔

ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ شامل کرکے پٹرولیم قیمتیں مزید کم ہو سکتی ہیں، قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ اور 31 جولائی کو وزارت خزانہ کو بھجوائے گا ،وزارت خزانہ ریونیو اہداف کق مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔

وفاقی حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے یا کم کرنے کی مجاز ہے،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہوگا ، اگر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز کا منافع بڑھایا گیا تو عوام کا ریلیف مزید کم ہو سکتا ہے ۔

وفاقی حکومت کے پاس پٹرولیم لیوی  بڑھانے یا کم کرنے کا بھی اختیار ہے، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے کی صورت میں بھی عوام کو ریلیف نہیں ملے گا۔

Watch Live Public News