ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ نئے نرخوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔