سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
کیپشن: سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 436 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 65 ہزار 600 روپے پر آ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 40 ڈالر پر آ گیا۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 68 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 291 روپے ہو گئی۔

Watch Live Public News