(ویب ڈیسک) پاکستان نے تیسری بار سینٹرل ایشین مینز والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔
تفصیلات کے مطابق فائنل میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے25-20،25-16 اور25-20 سے مقابلہ اپنے نام کیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی۔
وزیر اعظم کی مبارکباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی والی بال ٹیم کو سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔انہوں نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرنے پر پاکستان والی بال ٹیم کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیم مینجمنٹ کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کھیلوں کے ہر میدان میں ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، اور حکومت کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی جاری رکھے گی۔
وزیراعظم نے قومی ٹیم کے لیے مستقبل کے مقابلوں میں بھی مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔