لاہور کے شاہی قلعے کی جگہ دہلی کا لال قلعہ، کیمسٹری کی نصابی کتاب میں سنگین غلطی

لاہور کے شاہی قلعے کی جگہ دہلی کا لال قلعہ، کیمسٹری کی نصابی کتاب میں سنگین غلطی
کیپشن: لاہور کے شاہی قلعے کی جگہ دہلی کا لال قلعہ، کیمسٹری کی نصابی کتاب میں سنگین غلطی

ویب ڈیسک: پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) کی جانب سے شائع کی گئی فرسٹ ایئر کی کیمسٹری کی نصابی کتاب میں ایک افسوسناک غلطی سامنے آئی ہے۔

کتاب کے ماحولیات سے متعلق باب میں سموگ کے اثرات بیان کرتے ہوئے لاہور کے شاہی قلعہ کی جگہ دہلی کے لال قلعے کی تصویر شامل کر دی گئی، اور حیرت انگیز طور پر تصویر کے نیچے اسے " شاہی قلعہ لاہور" لکھا گیا ہے۔

یہ کتاب سرکاری سطح پر تعلیمی اداروں میں پڑھائی جا رہی ہے، جس سے اس غلطی کی سنگینی مزید بڑھ جاتی ہے۔ ماہرین تعلیم اور تعلیمی حلقوں نے نصاب میں اس طرح کی غیرذمہ دارانہ غلطی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، اور سوال اٹھایا ہے کہ مقامی سیاق و سباق کے بجائے بھارتی تاریخی مقام کو کیوں دکھایا گیا؟

اب تک پیکٹا کی جانب سے اس غلطی پر کوئی باقاعدہ وضاحت یا معذرت سامنے نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News