امپائر پر تنقید، ڈیرن سیمی پر جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ عائد

امپائر پر تنقید، ڈیرن سیمی پر جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ عائد
کیپشن: امپائر پر تنقید، ڈیرن سیمی پر جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ عائد

ویب ڈیسک: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کو امپائر کے فیصلوں پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے مالی جرمانہ اور ڈی میرٹ پوائنٹ عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈیرن سیمی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے،جبکہ انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ یہ کارروائی ان کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول ون خلاف ورزی کے تحت کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ سیمی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پریس کانفرنس کے دوران امپائرنگ کے فیصلوں پر نکتہ چینی کی تھی، جو کہ پلیئرز اور اسپورٹس اسٹاف کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 7.2 کی خلاف ورزی شمار کی گئی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ڈیرن سیمی نے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے، جس کے بعد رسمی سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ ضابطہ اخلاق کی یہ خلاف ورزی عمومی نوعیت کی ہوتی ہے، تاہم مستقبل میں ایسی حرکات دہرانے کی صورت میں سخت تادیبی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

Watch Live Public News