مودی راج میں اقلیتیں نظر انداز ،راہول گاندھی نےذات پر مبنی مردم شماری کو ضروری قرار دیا

مودی راج میں اقلیتیں نظر انداز ،راہول گاندھی نےذات پر مبنی مردم شماری کو ضروری قرار دیا
کیپشن: مودی راج میں اقلیتیں نظر انداز ،راہول گاندھی نےذات پر مبنی مردم شماری کو ضروری قرار دیا

ویب ڈیسک: بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اقلیتوں اور ہنر مند طبقات کو منظم انداز میں نظرانداز کیا جا رہا ہے جبکہ اقتدار صرف محدود اور بااثر طبقے کے ہاتھوں میں مرکوز ہو چکا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  مودی سرکار میں پسماندہ طبقات صرف ووٹ بینک بن کر رہ گئے,ان کی آواز نہ پارلیمنٹ میں سنائی دیتی ہے نہ پالیسیوں میں جھلکتی ہے،مودی کا نعرہ 'سب کا ساتھ، سب کا وکاس'، حقیقت میں ہے چند کا راج، باقی سب کا استحصال, نعرہ سیاسی ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں۔

اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی ہنرمند طبقے کے نمائندوں سے ملاقات کی،ان نمائندوں نے مودی حکومت کی جانب سےسیاسی اور سماجی سطح پر مسلسل نظراندازی پر شدید مایوسی کا اظہار  کیا۔

ان نمائندوں نے کہا ہمارے مسائل سننے اور حل کرنے والا کوئی پلیٹ فارم یا نمائندہ موجود نہیں،بھارت میں ہمیں آگے بڑھنے نہیں دیا جا رہا، میڈیا، بیوروکریسی، تعلیم اور کارپوریٹ میں ہماری کوئی مؤثر نمائندگی نہیں،صنعتی ترقی کے نام پر مودی سرکار نے وشوکرما برادری کے ہاتھوں سے ہنر اور روایتی روزگار چھین لیا، نئی نسل بے روزگاری کا شکار ہے۔

راہول گاندھی اور انڈین نیشنل کانگریس نے او بی سی سمیت تمام طبقات کی مساوی شراکت کے لیے ذات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ دہرا دیا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ 'جتنی آبادی، اتنا حق'، یہ لڑائی صرف حق کی نہیں، شناخت کی ہے ،جس دن جاتی چنگڑ ٹیبل پر آ گیا، نظام کی حقیقت سب کے سامنے بےنقاب ہو جائے گی،ہر طبقے کو اس کی آبادی کے مطابق جائز نمائندگی، شراکت اور حق ملنا ہی حقیقی جمہوریت ہے،ہم اس قوم کے ہنر مند لوگوں کے ساتھ ان کی عزت اور مساوات کی جدوجہد میں کھڑے ہیں، اور انہیں انصاف دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News