موت سے قبل شیفالی جریوالا کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟ سنسنی خیز انکشافات

موت سے قبل شیفالی جریوالا کیساتھ کیا واقعہ پیش آیا؟ سنسنی خیز انکشافات

ویب ڈیسک: معروف بھارتی اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت نے ان کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اداکارہ کو اچانک دل کا دورہ پڑا، تاہم پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی موت کی اصل وجہ ابہام کا شکار ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق موت سے چند گھنٹے قبل شیفالی نے اپنی معمول کی دوائیں لیں اور دوپہر میں ایک اینٹی ایجنگ انجکشن بھی لگوایا، جو وہ پچھلے پانچ سے چھ سال سے ڈاکٹر کی نگرانی میں لے رہی تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ رات کے وقت ان کا بلڈ پریشر خطرناک حد تک کم ہوگیا اور وہ شدید کپکپی کا شکار ہو گئیں۔ یہ بھی شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ خالی پیٹ دوا لینے سے ان کا بلڈ پریشر اچانک گر گیا، جس نے ان کی حالت مزید بگاڑ دی جو سنبھل نہ پائی۔ 

شیفالی  کی لاش کو کوپر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔ رپورٹ میں موت کو قدرتی قرار دیا گیا ہے اور کسی بھی قسم کی سازش یا غیر معمولی عنصر کی تردید کی گئی ہے۔

 تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ کو فی الحال "ریزرو" رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ حتمی نتیجہ آنا ابھی باقی ہے۔

اداکارہ کے شوہر نے آخری رسومات کے بعد میڈیا سے درخواست کی کہ وہ خاندان کی پرائیویسی کا خیال رکھیں اور ان کی اہلیہ کے لیے دعا کریں۔

Watch Live Public News