ویب ڈیسک: پشاور میں محرم الحرام ، 22 مختلف چیزوں پر 1 مہینے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے تجویز کردہ 22 چیزوں پر ڈپٹی کمشنر سرمد سلیم نے دفعہ 144 نافذ کی۔
محرم کے دوران ڈبل سواری ، افغان مہاجرین کی نقل و حرکت پر پابندی عائد، ہوائی فائرنگ، نفرت انگیز تقاریر، لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر پابندی عائد ، مسالک کے لحاظ سے متنازع شخصیات کا دیگر اضلاع سے پشاور آنے پر پابندی عائد کی گئی۔
پشاور سٹی میں سرائے، ہوٹلوں میں کمرے دن پر پابندی ہوگی، رینٹ اے کار کاروبار بھی بند رہے گا۔
جلوس و مجالس کے قرب و جوار میں گیس سلنڈرز بھرنے والی دکانیں بند رہیں گی، جلوس کے راستوں میں ڈبہ سٹیشن یا پٹرول ڈیزل کی کسی قسم کی فروخت نہیں کی جائے گی۔
