ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 2, 300 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,972 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 743 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہو کر 4,065 ڈالر پر آ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث ملک میں سونے کے نرخوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔