(ویب ڈیسک ) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہینرک ملان مستعفی ہوگئے ۔
کرکٹ آئرلینڈ کے مطابق آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہینرک ملان نے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔
خیال رہے کہ ہینرک ملان گزشتہ 4 سالوں سے آئرلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں،ہینرک ملان کا کنٹریکٹ 2027 کے اوائل تک بڑھایاگیا تھا،ہینرک ملان کی کوچنگ میں ہی آئرلینڈ نے انڈیا کو وائٹ واش کیا۔
اس حوالے سے ہینرک ملان نے کہا کہ ان کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آئرش کرکٹ برادری کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز رہا ہے۔میدان میں ہم نے کئی تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔