بھارت کے معروف عالم دین مولانا سید سلمان حسینی ندوی انتقال کرگئے

بھارت کے معروف عالم دین مولانا سید سلمان حسینی ندوی انتقال کرگئے

(ویب ڈیسک) بھارت کے معروف عالم دین مولانا سید سلمان حسینی ندوی انتقال کرگئے ہیں۔

بھارت کے معروف عالم دین مولانا سید سلمان حسینی ندوی 72 سال کی عمر میں لکھنؤ میں انتقال کرگئے۔ان کے انتقال کی خبر ان کے آفیشل فیس بک پیچ پر دی گئی۔جس میں بتایا گیا کہ ان کی تدفین و نماز جنازہ بعد نماز عصر جامعہ سید احمد شہید کٹولی ملیح آباد میں ہوگی۔

ان کے انتقال کی خبر پر پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے علماء کرام اور مختلف سماجی شخصیات نےگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مولانا سید سلمان حسینی ندوی برصغیر کی معروف دینی درسگاہ دارالعلوم ندوۃ العلماء میں استاد کے فرائض سرانجام دیتے رہے، دینی، تعلیمی، فکری اور بین الاقوامی علمی حلقوں میں ان کی خدمات کو غیر معمولی اہمیت حاصل تھی۔

وہ عربی، اردو اور انگریزی زبانوں پر یکساں عبور رکھتے تھے۔ انہوں نے سیرت، حدیث، فقہ، دعوت، اسلامی فکر اور معاصر مسائل پر درجنوں کتابیں اور تحقیقی مقالات تصنیف کیے۔

مولانا سید سلمان حسینی ندوی اپنی علمی خدمات کے ساتھ ساتھ بین المسالک ہم آہنگی کے لیے بھی سرگرم رہے۔

Watch Live Public News