پنجاب بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شرو ع

پنجاب بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم شرو ع

لاہور (پبلک نیوز) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شرو ع ہوگئی ہے۔ 36 اضلاع میں 5 سال سے کم عمر کے 2 کروڑبچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ایک لاکھ 20 ہزار پولیو ورکرز مہم میں حصہ لیں گے۔

پنجاب بھر میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے آغاز میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 100فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کریں گے۔ پولیو مہم کے دوران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ ضلع، تحصیل او رنچلی سطح پر پولیو ورکرز کے لئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی نمائندے بھی انسداد پولیو ویکسینیشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ پنجاب کو پولیو فری بناناہمارا مشن ہے۔ انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اجتماعی کاوشوں کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ متعلقہ محکموں اور اداروں کو باہمی رابطوں کو مضبوط بنا کر رزلٹ دینا ہوں گے۔ انسداد پولیو کی مہم میں غفلت یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔

والدین سے اپیل کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ا وہ پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں۔ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے۔ پولیو ایک موذی مرض ہے اور اس مرض سے اپنے بچوں کو بچانا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔ یہ ہمارا قومی مسئلہ ہے اور اس سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے فیلڈ میں موجود انسداد پولیو ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔