آئی ایم ایف کیساتھ بڑےپروگرام کی طرف جا رہے ہیں:محمد اورنگزیب

آئی ایم ایف کیساتھ بڑےپروگرام کی طرف جا رہے ہیں:محمد اورنگزیب
کیپشن: آئی ایم ایف کیساتھ بڑےپروگرام کی طرف جا رہے ہیں:محمد اورنگزیب

پبلک نیوز:  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بڑے پروگرام کی طرف جا رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں سٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 14 اور 15 اپریل کو آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ہوں گے، واشنگٹن میں جلد آئی ایم ایف حکام سے ملاقات ہوگی، آئی ایم ایف کے ساتھ مائیکرواکنامک اسٹیبلٹی کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت جلد معیشت مستحکم ہوگی، نگران حکومت نے بھی معیشت کی بہتری کیلئے بہترین اقدامات کئے، آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ معاشی استحکام کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹ کا معیشت کی بہتری میں اہم کردارہے، معاملات دیکھ کر لگ رہا ہے کہ سٹاک مارکیٹ درست سمت میں جا رہی ہے، خوشی ہےکہ اس وقت مارکیٹ آیا ہوں جب مارکیٹ ریکارڈ بنارہی ہے، زرعی شعبے میں 5 فیصد کی گروتھ ہے، چاول اور گندم کی اچھی پیداوار ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کیلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں، ایف بی آر میں ٹیکس لیکجز کو روکنا ہے، 1 کھرب 7 ارب محصولات کے کیسیز زیر التواء ہیں، کوشش ہوگی کہ تین ماہ میں ان کے فیصلے ہوجائیں، چاہے کیس کے نتائج ایف بی آر کے حق میں نہ آئے لیکن مسئلے کا کوئی حل تو نکلے، توانائی کے شعبے میں بھی اصلاحات کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت جلد مستحکم ہوگی، یہ ساری کامیابیاں شہبازشریف کے گزشتہ دور کا ایس بی اے معاہدہ ہے، مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے، شرح تبادلہ بھی مستحکم ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس، پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کیلئے کام کر رہے ہیں، نجکاری کا پروگرام علیم خان اکیلے نہیں کر سکتے، دیگر وزارتوں کو بھی ساتھ کام کرنا ہوگا، پی آئی اے کی نجکاری پر کام شروع ہوچکا ہے، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں۔

قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان سٹاک ایکسچینج کی گونگ تقریب میں شریک ہوئے اور روایتی گھنٹی گونگ بجا کر کاروبار کا آغاز کیا، تقریب میں چائنیز ڈائریکٹر پی ایس ایکس یوہینگ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

چیئر پرسن پاکستان سٹاک ایکسچینج ڈاکٹر شمشاداختر 

اس موقع پر چیئر پرسن پاکستان سٹاک ایکسچینج ڈاکٹر شمشاداختر نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹاک مارکیٹ کی بہتری کیلئے اچھے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر سٹاک مارکیٹ میں بہتر پرفارم کر رہا ہے، ہم بینکنگ سیکٹر سے سنجیدہ معاہدوں پر غورکر رہے ہیں، معاہدوں سے سرمایہ کاروں کو نئے مواقع دستیاب ہوں گے، ورلڈبینک نے انرجی سیکٹر میں کام کرنے کی نشاندہی کی ہے۔

ڈاکٹر شمشاد اختر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بینکنگ سیکٹر اور کیپیٹل مارکیٹ میں روابط کو مزید مضبوط کرنا ہے، ریونیو کے سسٹم کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ضرورت ہے۔

سی ای او اسٹاک ایکسچینج فرخ خان 

اس موقع پر سی ای او اسٹاک ایکسچینج فرخ خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ اس صورتحال سے آگاہ کرتی ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کتنی ہو رہی ہے،اسٹاک مارکیٹ سب سے زیادہ ڈاکوننٹڈ ادارہ ہے،اسٹاک مارکیٹ اس معاملے پر اہم کردار ادا کر رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ ٹیکس نیٹورک میں شامل ہوں۔
سی ای او اسٹاک ایکسچینج فرخ خان نے کہا کہ اکاؤنٹ کھولنا مکمل ڈیجیٹلاز اور آسان بنایا گیا،اسٹاک مارکیٹ میں مکمل طور پر شفافیت ہے،مزید چائنیز کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈ ہونے جا رہی ہیں،اسٹاک مارکیٹ ملکی معاشی ترقی کا راستہ ہے،ہم نےحکومت سے کبھی سبسڈی کانہیں کہا،پی ایس ایکس کاشمار ڈاکومنیٹڈ معاشی سیکٹرمیں ہوتاہے،ہم آپ کی رہنمائی کےمنتظرہیں۔

سی ای او اسٹاک ایکسچینج فرخ خان  نے مزید کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ نےپچھلے3سالوں میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیاہے،ہم نےای ٹی ایف متعارف کرایا،ہم نےکیپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کوبڑھانے کےلئے بہت سے پرکشش سہولتیں فراہم کیں، ہم نےپی ایس ایکس میں جدیدٹریڈنگ سسٹم متعارف کرایا،ہمیں سبسڈی نہیں صرف لیول پلیئنگ فیلڈ چاہیے۔

Watch Live Public News