پاک چین تعاون کوسبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی: چینی سفارتخانہ

پاک چین تعاون کوسبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی: چینی سفارتخانہ
کیپشن: پاک چین تعاون کوسبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی: چینی سفارتخانہ

پبلک نیوز:  چین کے سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاک چین تعاون کو سبوتاژ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔

تفصیلا ت کے مطابق  چینی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سماجی ،اقتصادی ترقی کی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے ، پاکستان کیساتھ کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

 بیان میں کہا گیا کہ پاکستان میں لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News