ویڈیو: ذاتی خرچ پر 3 سالہ بچی کا علاج کراکے نواز شریف نے دل جیت لیے

(ویب ڈیسک ) عنایہ فاروق کے دل کی کامیاب سرجری کے بعد نواز شریف خود پہنچ گئے اور آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف تین سالہ عنایہ فاروق کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچ گئے،  کمسن عنا یہ فاروق کے دل میں پیدائشی سوراخ تھا،والدین علاج کی سکت نہیں رکھتے تھے۔

  نواز شریف نے ننھی عنایہ فاروق کا زاتی خرچ پر علاج کرایا۔ عنایہ فاروق کے دل کی کامیاب سرجری کے بعد نواز شریف خود اسپتال پہنچے اور   آپریشن کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

نواز شریف نے ننھی عنایہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اپ کیسی ہوں، ٹھیک ہو نہ اب ماشاءاللہ ۔خوشی سے عنایہ کی والدہ کی آواز بھر آئی اور کہا کہ   عنایہ دیکھو۔۔ ببر شیر آپ سے ملنے آیا۔

قائد محمد نواز شریف نے ننھی عنایہ کے گال تھپتھپا کر اظہار شفقت کیا۔