نیوزی لینڈ کے بلےباز محمد عباس نے پاکستان کیخلاف ڈیبیو میچ میں ریکارڈ بنا دیا

نیوزی لینڈ کے بلےباز محمد عباس نے پاکستان کیخلاف ڈیبیو میچ میں ریکارڈ بنا دیا
کیپشن: پاکستانی نژادنیوزی لینڈ کے بلےباز محمد عباس نے ڈیبیو میچ میں ریکارڈ بنا دیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نےاپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر تیز ترین نصف سینچری جڑدی۔

 نیپیئر میں کھیلے جارہے میچ میں سابق کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے محمد ارسلان عباس نے اپنے ہی ملک کیخلاف ڈیبیو پر 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 52 رنز کی تیز ترین نصف سینچری اسکور کی۔

انہوں نے مڈل آرڈر میں آکر 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے بلےبازی کا مظاہرہ کرکے کیوی ٹیم کا اسکور 344 رنز تک پہنچانے میں مدد کی۔

گزشتہ دنوں ارسلان عباس کو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

بیٹے کے پاکستان کیخلاف ڈیبیو پر خوش ہوں: والد محمد عباس

پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس اپنے بیٹے محمد عباس کے پاکستان کے خلاف ڈیبیو پر خوش ہیں۔

اظہر عباس بیٹے کا ڈیبیو میچ دیکھنے کے لیے نیپیئر میں موجود ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں آج فخر محسوس کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ بیٹے کا پاکستان کے خلاف ڈیبیو ہوا ہے۔

اظہر عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ محمد عباس نیوزی لینڈ کے کامیاب کرکٹر بنیں گے۔

Watch Live Public News