ویب ڈیسک: سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عوام سے چاند دیکھنے کی اپیل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نےشہریوں کو شوال کا چاند نظر آنےکی صورت میں قریبی عدالت یا مقامی حکام کو اطلاع دینے کی ہدایت کردی۔ سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں آج انتیسواں روزہ مکمل ہورہا ہے۔ چاند نظر آنے کی صورت میں کل سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں عیدالفطر ہوگی۔ چاند نظر نہ آیا تو رمضان المبارک کے تیس روزے پورے کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں رویت ہلال کی گواہی ملنے کے بعد ہی سرکاری سطح پرچاند کی رویت اور عید ہونے کا اعلان کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں بروز پیر عیدالفطر ہونے کا قوی امکان ہے۔