وزیراعظم شہباز شریف عید کے بعد بیلاروس کا دورہ کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف عید کے بعد بیلاروس کا دورہ کریں گے
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف عید کے بعد بیلاروس کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف عید کے بعد 10 اور 11 اپریل یورپی ملک بیلاروس کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم شہبازشریف اور روسی صدر کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے۔ سرمایہ کاری، معاشی تعاون اور تجارتی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں ٹریکٹرسازی سے متعلق تعاون پربات چیت ہوگی، روسی صدرسے یوکرائن، روس تنازع سمیت امن وسلامتی پربات ہوگی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورے سے پہلے اعلیٰ سطح وفد بیلاروس جائےگا، وفاقی وزیرعلیم خان3 اپریل سے وفد کے ہمراہ بیلاروس جائیں گے۔

Watch Live Public News