ایران پر جنگ مسلط کرنے کیخلاف امریکا میں مظاہرے، لاکھوں افراد کی شرکت

ایران پر جنگ مسلط کرنے کیخلاف امریکا میں مظاہرے، لاکھوں افراد کی شرکت
کیپشن: ایران پر جنگ مسلط کرنے کیخلاف امریکا میں مظاہرے، لاکھوں افراد کی شرکت

ویب ڈیسک: ایران پر جنگ مسلط کرنے کے خلاف امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز مظاہروں میں تقریباً 70 لاکھ افراد شریک ہوئے اور جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔ نیویارک میں عالمی شہرت یافتہ ہالی وڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو نے "نو کنگز" ڈے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ پر سخت تنقید کی اور کہا کہ کرپٹ رہنماؤں کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے کام کرنے سے روکا جانا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کو بھی امریکا کی 50 ریاستوں میں 3,200 احتجاجی مظاہرے متوقع ہیں، جو امریکی تاریخ میں سب سے بڑی عوامی شرکت کا ریکارڈ قائم کر سکتے ہیں۔

اسرائیل میں بھی ایران پر جنگ کے خلاف سب سے بڑے مظاہرے دیکھنے میں آئے، تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔ تل ابیب میں خواتین اور معمر افراد نے نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

دوسری جانب دنیا کے دیگر ممالک جیسے اٹلی، فرانس، اسپین، جرمنی، نیدرلینڈز اور آسٹریلیا میں بھی مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں اور جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔

Watch Live Public News