افغان وزیر خارجہ کی پاکستان سے تعلقات میں بہتری کی خواہش، مسائل کے حل پر زور

افغان وزیر خارجہ کی پاکستان سے تعلقات میں بہتری کی خواہش، مسائل کے حل پر زور
کیپشن: افغان وزیر خارجہ کی پاکستان سے تعلقات میں بہتری کی خواہش، مسائل کے حل پر زور

ویب ڈیسک: افغانستان کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل کو بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم سے حل کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان ایک ذمہ دار ہمسایہ ملک کے طور پر خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے اور مثبت تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امیر خان متقی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، افغانستان اور امریکا کے معاملات، اور پاک-افغان تعلقات میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

Watch Live Public News