سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فرحان بن فیصل اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فرحان بن فیصل اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے
کیپشن: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فرحان بن فیصل اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فرحان بن فیصل مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

 وہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد کے نور خان ایئر بیس پر پہنچے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں تیز ہو چکی ہیں۔ اس سے قبل مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں اور انہوں نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

آج اسلام آباد میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم اجلاس متوقع ہے، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور کشیدگی کم کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

Watch Live Public News