اسلام آباد میں 4 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اختتا م پزیر

 اسلام آباد میں 4 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اختتا م پزیر

(ویب ڈیسک) پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کے درمیان مشاورتی اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا۔

ایران اور امریکا میں جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  اسلام آباد میں 4 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس اختتا م پزیر ہوگیا۔ اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا  گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر منعقد کی گئی ہے،مشاورت کے دوران وزرائے خارجہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا، اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق چار فریقین پر مبنی اجلاس ایک گھنٹہ تک جاری رہا۔

خیال رہے کہ اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فرحان بن فیصل، ترکیہ وزیر خارجہ حاقان فیدان اور مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی  شریک ہوئے۔

Watch Live Public News