(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 11 کے 5 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدرآباد کنگزمین کو 40 رنز سے شکست دیدی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حیدر آباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 174 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شامل حسین نے 54 رنز بنائے۔حسن نواز نے 53 اور ٹام کرن 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دیگر کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔
حیدر آباد کنگز میں کی جانب سے میریڈتھ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مہیش تھیکشنا اور عاکف جاوید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حیدر آبادکنگزمین 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکی۔حیدر آباد کنگز مین کی جانب سے عرفان خان 33 اور حسان خان 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کپتان مارنس لبوشین23، وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان 14 رنز بنا سکے جبکہ صائم ایوب 8اور معاذ صداقت صفر پر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔احمد دانیال نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جوزف،سعود شکیل اور عثمان طارق نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔