(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) ترجمان رؤف حسن حملہ کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم نے 2 کلو میٹر تک کی سیف سٹی فوٹیج حاصل کرلی ہیں،خواجہ سراؤں نے کالے رنگ کی مہران گاڑی استعمال کی۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا گاڑی میں بیٹھ کر ستارہ مارکیٹ پہنچے تھے، حملہ آوروں کے حوالے سے نادرا رپورٹ کا انتظار ہے، گاڑی کے مکمل روڈ کی تفتیش جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی چھان بین جاری ہے۔