ویب ڈیسک: پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں انقلابی پیشرفت،،،ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پہلا "بلاک چین بیسڈ ہائی پرفارمنس کمپیوٹنگ" لائسنس جاری کردیاگیا۔
"اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی" کی جانب سے "ہگز کمپیوٹنگ لمیٹڈ " کو لائسنس کا اجراءکیا گیا۔ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اور اسٹیٹ بینک نےمنصوبے میں کلیدی کرداراداکیا۔یہ منصوبہ بلاک چین، اے آئی، بگ ڈیٹا میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع فراہم کرے گا ۔
اس منصوبے کے تحت سالانہ پندرہ سے بیس لاکھ ڈالر تک زرمبادلہ کا حصول متوقع ہے۔ڈیٹا سینٹر ابتدائی طور پر 7 میگا واٹ بجلی سے کام کرے گا۔یہ منصوبہ زائد بجلی کی استعداد کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے کا انقلابی اقدام ہے۔
"بلاک چین" ٹیکنالوجی سے ڈیجیٹل دنیا کی شفافیت اور سیکیورٹی میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یہ منصوبہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ہے۔