ویب ڈیسک: دبئی میں پاکستانی فلمی ستاروں کے اعزازمیں تقریب ، ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی پاکستانی فلم انڈسٹری میں نمایاں خدمات پر ایوارڈ پیش کئےگئے۔
پاکستانی سفیر فیصل نیاز نےقونصل جنرل حسین محمد اور پاکستانی سفارتی مشن کے ارکان کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی، ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو دبئی میں اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں ۔
پاکستانی سفیر فیصل نیاز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں عالمی تاثر تشکیل دینے میں فلمی صنعت کا اہم کردارادا ہے۔
تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تقریب میں صرف’’ لوگرو فلم ‘‘کی کاسٹ کو مدعو کیا گیا تھا۔