ویب ڈیسک: ایپل کی جانب سے کمپنی کے آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس کے حوالے سے بہت بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آپریٹنگ سسٹم کو ری برانڈ کیا جا رہا ہے، ابھی آئی فونز میں آئی او ایس 18 استعمال کیا جا رہا ہے اور ستمبر میں نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا،اب نام تبدیل کر دیا جائے گا۔
ایپل کی جانب سے آپریٹنگ سسٹم کے نام کو آئی او ایس 19 کی بجائے آئی او ایس 26 رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی او ایس سے ہٹ کر آئی پیڈ او ایس 26، میک او ایس 26، واچ او ایس 26 اور ویژن او ایس 26 بھی متعارف کرائے جائیں گے، اس اقدام کا مقصد ایپل برانڈنگ کے تسلسل کو قائم کرنا اور کنفیوژن کو ختم کرنا ہے۔
ابھی ایپل کی ڈیوائسز کے آپریٹنگ سسٹمز کے نام مختلف ہیں جیسے آئی او ایس 18، واچ او ایس 12، میک او ایس 15 اور ویژن او ایس 2، کیونکہ انہیں مختلف برسوں میں متعارف کرایا گیا تھا۔
ایپل کی جانب سے 9 جون کو کمپنی کی ورلڈ وائیڈ ڈویلپرز کانفرنس کے موقع پر آپریٹنگ سسٹمز کے ناموں کی تبدیلی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔
گزشتہ سال کمپنی نے آئی فون 16 کو متعارف کرایا تھا اور اب ستمبر میں آئی فون 17 سیریز کو پیش کیا جائے گا۔