وزیراعظم کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سےملاقات کا اہم اعلامیہ جاری

وزیراعظم کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سےملاقات کا اہم اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی تاجکستان میں گلیشئیرز کے تحفظ پر منعقدہ اعلیٰ سطح کانفرنس میں شرکت، وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچے ہیں،   وزیراعظم کی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں تاریخی اسٹریٹیجیک شراکت داری معاہدے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اشتراک اور باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا،دونوں رہنماؤں کا اسٹریٹیجیک شراکت داری کو بلندی کی نئی سطح پر لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے تجارت،معیشت،توانائی،دفاع اور سیاست کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے نئے شعبوں کی تلاش پر بھی اتفاق کیا، ملاقات میں سرمایہ کاری کے مواقعوں، تعلیمی روابط،ثقافتی تبادلوں اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، ملاقات میں کاسا-1000 کو خطے کے لئے کلیدی منصوبہ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے 15 مئی کو دوشنبے میں منعقدہ کاسا-1000 کونسل کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا، وزیراعظم نے کونسل کے معاہدے پر جلد عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تجارت کے وسیع مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا۔

Watch Live Public News