خیبر پختونخوا؛ 7 بھارتی حمایت یافتہ  خوارج ہلاک، 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا

خیبر پختونخوا؛ 7 بھارتی حمایت یافتہ  خوارج ہلاک، 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں دو  کارروائیوں  میں  7 بھارتی حمایت یافتہ  خوارج ہلاک، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں چھ بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے۔

شدید فائر نگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ، دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید ہوگئے ، نائیک فیاقت علی، نائب صوبیدار کاشف رضا اور سپاہی محمد حمید بھی شہید ہوگئے۔

چترال میں ایک اور بھارتی ایما پر سرگرم خارجی انجام کو پہنچا، سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 آئی ایس پی آر پاکستانی قوم بھارتی دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، شہداء کی قربانیاں ہمارے حوصلے کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

شہید لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل

لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کا تعلق ضلع  مردان سے ہے ، لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کی عمر 23سال ہے ، لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید نے 7ماہ قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ 

لفٹیننٹ دانیال اسماعیل کے والد پاکستان ائیر فورس میں سول ڈرائیور ہیں ، لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل شہید کے سوگواران میں والد اور بھائی شامل ہیں۔

شہید نائب صوبیدار کاشف رضا

41سالہ نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کا تعلق ضلع چکوال سے ہے ، نائب صوبیدار کاشف رضا شہید نے 21 سال تک دفاع وطن کا مقد س فریضہ سر انجام دیا، نائب صوبیدار کاشف رضا شہید کے سوگواران میں اہلیہ ، 1 بیٹی اور 2 بیٹے شامل ہیں ۔

 شہید  لانس نائیک فیاقت علی

35 سالہ لانس نائیک فیاقت علی شہید کا تعلق ضلع ہری پور سے ہے، لانس نائیک فیاقت علی شہید نے 15 سال پاک فوج میں خدمات سرانجام دیں, لانس نائیک فیاقت علی شہید کے سوگواران میں اہلیہ 1 بیٹی اور 3 بیٹے شامل ہیں.

 شہید سپاہی محمد حمید 

26 سالہ سپاہی محمد حمید شہید کا تعلق ضلع ایبٹ آباد سے ہے , سپاہی محمد حمید شہید نے6 سال دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا, سپاہی محمد حمید شہید کے سوگواران میں والدہ شامل ہیں.

صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف 2 مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، صدر مملکت نے کارروائیوں کے دوران 7 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ,صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں کاروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 4 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا .

صدر مملکت نے لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل، نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی اور سپاہی محمد حمید کے جذبہ حب الوطنی اور بہادری کو سراہا.

صدر مملکت نےوطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر قوم کے بہادر سپوتوں کو خراج عقیدت  پیش کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا پاکستان کی بہادر افواج بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کی سرکوبی کیلئے کامیاب کاروائیاں کررہی ہیں،صدر مملکت کا دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری  رکھنے کے عزم کا اعادہ  کیا۔

 پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے، صدر آصف علی زرداری کی شہداء کے لئےبلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی خیبرپختونخوا کے علاقے شوال میں  فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل سمیت 4 جوانوں کو زبردست الفاظ  میں خراج عقیدت پیش کیا۔
لیفٹیننٹ دانیال،نائب صوبیدار کاشف رضا، لانس نائیک فیاقت علی  اور سپاہی محمد حمید  نے جانیں نچھاور کرکے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا،شہید لیفٹیننٹ دانیال سمیت 4 جوانوں نے جرات کے ساتھ 6 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ دانیال سمیت چاروں شہداء نے اپنا قیمتی لہو دے کر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ 

لیفٹیننٹ دانیال سمیت چاروں شہداء کی عظیم قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، لیفٹیننٹ دانیال اور دیگر شہداء کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔

Watch Live Public News