اسرائیلی وزیر اعظم نے فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم دے دیا

اسرائیلی وزیر اعظم نے فوج کو غزہ کے 70 فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا حکم دے دیا

(ویب ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے غزہ کی 70 فیصد زمین پر قبضہ کرنے  کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے  مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک غیر قانونی اسرائیلی بستی میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کو غزہ کے مزید حصوں پر قبضہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

صیہونی وزیر اعظم نے کہا کہ پہلےہم نے غزہ کی 50 فیصد زمین قبضے میں لی پھراس کے بعد 60 فیصد، اب میرا حکم ہے کہ 70 فیصد غزہ پر قبضہ کیا جائے۔

یہ بات واضح رہے کہ غزہ کی آبادی پہلے ہی ساحلی پٹی کے ایک نہایت چھوٹے حصے تک محدود کی جا چکی ہے۔

Watch Live Public News