محکمہ مال، صحت اور پولیس کے 6 رشوت خور افسران رنگے ہاتھوں گرفتار

محکمہ مال، صحت اور پولیس کے 6 رشوت خور افسران رنگے ہاتھوں گرفتار
پبلک نیوز : محکمہ مال، صحت اور پولیس کے 6 رشوت خور افسران رنگے ہاتھوں گرفتار۔ ہزاروں روپے رشوت برآمد ، مقدمات درج کرلئے گئے۔ راولپنڈی، ملتان ، فیصل آباد اور سرگودھا میں کرپٹ سرکاری ملازمین کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن۔ نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں اینٹی کرپشن نے ٹریپ ریڈ کیا۔ برن یونٹ کے سیکیورٹی انچارج محمد اعجاز فدا کو 20 ہزار رشوت لیتے گرفتار کرلیا۔ ملزم اعجاز فدا نے مدعی محمد نعیم سے شفٹ تبدیل کرنے کے عوض 20 ہزار رشوت لی۔ اینٹی کرپشن نے تھانہ حافظ آباد سٹی کے محرر جاوید آفتاب کو رنگے ہاتھوں 10 ہزار رشوت لیتے گرفتار کرلیا۔ محرر جاوید اقبال سے رشوت کی رقم برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ینٹی کرپشن سرگودھا نے ہسپتال سلانوالی میں 77 لاکھ سے زائد کی خُرد بُرد میں ملوث ملزم سعد انور کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سعد انور نے محکمہ صحت کے افسران و اہلکاروں کی ملی بھگت سے ادویات کی خریداری کا جعلی ریکارڈ تیار کیا۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے مقدمہ نمبر 25/2018 میں ملوث سعید پٹواری کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سعید پٹواری کو ریڈ کرکے گرفتار کیا گیا۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے گجر خان سے خالد محمود پٹواری کو 30 ہزار رشوت لیتے گرفتار کرلیا۔ لزم خالد پٹواری کو جعلی انتقال درج کرکے رشوت لینے پر گرفتار کیا گیا۔ چیچہ وطنی سے ٹی ایم اے کا ٹیوب ویل آپریٹر عبدالشکور 40 ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔