بھارت آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کارکردگی پر حواس باختہ

بھارت آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی کارکردگی پر حواس باختہ
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے بھارت میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔ بھارت پاکستان میں معیشت کی بحالی کیلئے آرمی چیف کے اقدامات کی بدولت بڑھتی غیر ملکی سرمایہ کاری کے ثمرات سے پریشان ہوگیا، بھارتی میڈیا پاکستانی معیشت کے لئے آرمی چیف کی کاوشوں کو منفی انداز میں پیش کرنے لگا۔ بھارتی میڈیا پر کہا جا رہا ہے کہ ”ملکی معیشت کی بحالی کے لیے آرمی چیف کے بروقت فیصلوں کی وجہ سے ایکس پر ''ویل ڈن آرمی چیف'' ٹاپ ٹرینڈ“۔ بھارتی تجزیہ نگار نے پاکستان سے بغض کی آڑ میں الزام لگایا کہ ”متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری پاکستانی اداروں کی نجکاری کی وجہ بن سکتی ہے“۔ متحدہ عرب امارات کی ملک میں حالیہ سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے، متحدہ عرب امارات کی ملٹی بلین ڈالر سرمایہ کاری کا مقصدخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ہے جو بھارت کے لئے تشویش کا باعث ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔