ویب ڈیسک:بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 3 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے آج ملزمان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر بھی بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی ایک بار پھر موخر ہو گئی تھی۔ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی رخصت کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں فرد جرم کی کارروائی موخر کی گئی اور فرد جرم کی نئی تاریخ مقرر کردی گئی تھی۔