صدر آصف علی زرداری کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

صدر آصف علی زرداری کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ
کیپشن: صدر آصف علی زرداری کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ 27 کے شرکاء سے خطاب کیا۔ صدر زرداری نے قومی سلامتی کے لیے باخبر قیادت کی اہمیت اجاگر کی۔

ورکشاپ میں ارکان پارلیمنٹ، سول و عسکری افسران اور ماہرین نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد جامع قومی سلامتی کے مختلف پہلوؤں پر آگاہی بڑھانا تھا۔ صدر نے ورکشاپ مکمل کرنے پر شرکاء کو مبارکباد دی۔

Watch Live Public News