ویب ڈیسک: 26 نومبر سے شروع ہونے والے لاہور میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ مقابلے 29 نومبر تک جاری رہیں گے۔
چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے کُل 15 ممالک کے 44 باکسرز 20 نومبر سے 23 نومبر تک مختلف اوقات میں پاکستان پہنچے جنکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
"فائٹ فار گلوری" کے مقابلوں کیساتھ ساتھ باکسنگ کنوینشن کا انعقاد بھی کیا گیا۔
“فائٹ فار گلوری" چیمپئن شپ حکومتِ پنجاب، لاہور کور اور فوجی فاونڈیشن کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
26 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں جرمنی، تھائی لینڈ، نیدرلینڈز اور پاکستانی باکسر سمیت 4 باکسرز آپس میں مد مقابل ہوئے۔
26 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں کمانڈر لاہور کور لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
شاندار مقابلوں میں فتح یاب ہونے والے باکسرز میں پاکستان کے عاصم زمان اور جرمنی کی زینا نصر شامل ہیں۔
27 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں برطانیہ، گھانا، ڈومینیکن ریپبلک، امریکہ، پاکستان اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 14 باکسرز مد مقابل ہوئے۔
کانٹے دار مقابلے میں برطانیہ کے ٹام ڈئرنگ، ڈومینیکن ریپبلک کے یرمی پرالٹا، پاکستان کے محمد وقاص اور جہانگیر خان، امریکہ کے سٹیو جیفرارڈ، برطانوی باکسرز عماد نصیب اور رضا حمزہ فتح یاب رہے۔
27 نومبر کو ہونے والے مقابلے دیکھنے کیلئے چیف سیکریٹری پنجاب نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
28 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں ساؤتھ کوریا، تھائی لینڈ، امریکہ، ڈومینیکن ریپبلک، ارجنٹینا، فلپائن، برطانیہ، نائیجیریا اور بنگلہ دیش کے 12 باکسرز مد مقابل ہوئے۔
فتح یاب ہونے والے باکسرز میں برطانیہ کے کانر مسٹیاڈز، جیمز مید کاف اور ساحر اقبال، ارجنٹینا کے البرٹو پالمیٹا، امریکہ کے لارنس نیوٹن اور ساؤتھ کوریا کے یےکم سرفہرست رہے۔
28 نومبر کے مقابلوں کو دیکھنے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
29 نومبر کو ہونے والے مقابلوں میں پاکستان، تھائی لینڈ، برطانیہ، مراکش، فرانس، میکسیکو اور امریکہ سے 12 ملکوں کے باکسرز مد مقابل ہوں گے۔
29 نومبر کو سب سے اہم مقابلہ پاکستانی فالکن باکسر وسیم اور حریف کھلاڑی کے درمیان ہوگا۔
دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے آخری روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گی۔