ویب ڈیسک: ساؤتھ افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی کا بھارتی لیگ کی بجائے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا فیصلہ ، فاف ڈو پلیسی نے آئی پی ایل میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
فاف ڈو پلیسی نے نئے چیلنج کے طور پر پاکستان سپر لیگ میں کھیلنے کا فیصلہ کرلیا، ساؤتھ افریقن کرکٹر نے سوشل میڈیا پر طویل بیان جاری کردیا۔
سابق ساؤتھ افریقی کپتان کا کہنا تھا کہ 14 سیزنز بعد آئی پی ایل نیلامی میں نام نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت نے بہت یادیں، تجربات اور عزت دی، یہ الوداع نہیں، پھر آؤں گا۔
نئے ملک، نئے ماحول اور نئی لیگ کا تجربہ کرنے کے لیے پرجوش ہوں، پاکستان کی مہمان نوازی کےلئے پرجوش ہوں، جلد ملاقات ہوگی۔