قومی کرکٹ کی جیت پر وزیراعظم اور مریم نواز کا بیان

قومی کرکٹ کی جیت پر وزیراعظم اور مریم نواز کا بیان

ویب ڈیسک:وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان کے سری لنکا کے خلاف سہ ملکی سیریز کا فائنل جیتنے پر قوم کو مبارکباد ، کہا پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کے تمام کھلاڑیوں نے اس پوری سیریز کے دوران بہترین پرفارمنس دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پوری پاکستانی قوم کے دل جیت لیے،پاکستان میں سہ ملکی سیریز کا کامیاب انعقاد ہماری بہت بڑی کامیابی ہے۔

فائنل میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھائی،وزیراعظم نے سہ ملکی سیریز کامیابی سے منعقد کرنے پر چئیرمین پی سی بی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کی پذئرائی کی۔ 

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے بھی سری لنکاکے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی سہ ملکی سیریزکا فائنل جیتنے پر مبارکباد ، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےقومی کرکٹ ٹیم کو شاباش دی۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی، کھلاڑیوں نے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

سری لنکا کے خلاف سہ ملکی سیزیزفائنل میں کامیابی ٹیم ورک اور کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے، امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم فتح کا تسلسل برقرار رکھے گی۔

Watch Live Public News